ذرائع کے مطابق گجرات کے احمدآباد میں لاک ڈاؤن کے دوران تمام گھروں میں حکومت اور ٹورنٹ پاور کی جانب سے بغیر ریڈنگ کے ہی دگنا بجلی بل آن لائن بھیجے جا رہے ہیں۔
احمدآباد: دگنا بجلی بل بھیجنے کے خلاف احتجاج
عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک داؤن جاری ہے جس سے لوگوں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بجلی بل کو لے کر عوام کا احتجاج
احتجاج کرنے والے اشتیاق احمد نے کہا کہ لاک ڈاون کے سبب ہماری حالت پہلے سے خراب ہے، اہل خانہ کا گزر بسر مشکل ہو گیا ہے، ایسے میں حکومت اور ٹورنٹ پاور آٹھ سے دس ہزار روپے کابل بھیج رہی ہے۔ جسے ادا کرنا ہمارے بس میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی گجرات کے لئے کوئی گائیڈ لائن جاری کریں جس سے ہم سب کا بجلی بل معاف ہو سکے، نہیں تو گجرات کی عوام مسلسل احتجاج کرے گی۔