اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پٹیل نے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھی' - مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا پیغام

سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر مرکزی وزیر داخلہ نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھی تھی'۔

پٹیل نے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھی
پٹیل نے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھی

By

Published : Oct 31, 2020, 10:19 AM IST

ریاست گجرات میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 145ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہی آج کے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھی تھی۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش مرکزی وزیر داخلہ نے انہیں خراج تحسین کیا

سردار پٹیل کے 145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر امت شاہ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'قومی یکجہتی کے عکاس: ہر بھارتی کے دل میں بسنے والے آئرن مین سردار پٹیل جی کو خراج عقیدت'۔

انہوں نے کہا کہ 'آزادی کے بعد سینکڑوں ریاستوں میں میں بکھرے ہوئے بھارت کو متحد کرنے کے بعد انہوں نے ہی آج کے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھی۔ ان کی مضبوط قیادت، قومی جذبہ اور زبردست تعاون کو ملک کبھی فراموش نہیں کر سکتا'۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 145ویں یوم پیدائش

انہوں نے کہا 'آئین اور سناتن کے توازن کی ایک انوکھی علامت، سردار پٹیل نے اپنی زندگی کے ہر لمحے کو ملک کے انضمام سے لے کر سومناتھ مندر کی تعمیر نو کے لیے بھارت میں ایک قوم کے احساس کو بیدار کرنے کے لیے وقف کیا تھا'،

انہوں نے کہا کہ 'ممنون قوم کی جانب سے ایسے محب وطن آئرن مین سردار پٹیل کو خراج عقیدت'

سردار پٹیل کے یوم پیدائش کو ہر برس ملک بھر میں یوم اتحاد کے طور پر منایا جاتا ہے

واضح رہے کہ سردار پٹیل کے یوم پیدائش کو ہر برس ملک بھر میں یوم اتحاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج گجرات کے کیوڈیا میں سردار پٹیل کے مجسمے 'سٹیچیو آف یونٹی' کا دورہ کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا، اور ملک کے عوام کو ایکتا کا حلف دلایا۔

پٹیل نے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھی

قومی دارالحکومت میں صدر، نائب صدر، وزیر داخلہ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے پٹیل چوک پر واقع سردار پٹیل کے مجسمے پر گلپوشی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details