اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamaat-e-Islami Hind جماعت اسلامی ہند گجرات کی جانب سےسندیش یاترا کا اہتمام - گجرات خبر

جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کے 75 سال پورے ہونے والے ہیں، اس موقع پر جماعت اسلامی ہند مختلف پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے اور جماعت اسلامی ہند کا تعارف لوگوں کو کرا رہی ہے۔

سندیش یاترا کا اہتمام
سندیش یاترا کا اہتمام

By

Published : Mar 12, 2023, 4:44 PM IST

سندیش یاترا کا اہتمام

جماعت اسلامی ہند کے 75 سالہ تکمیل کے موقع پر احمدآباد میں جماعت اسلامی ہند گجرات کی جانب سے ٹاون ہال سے سردار باغ تک سماجی انصاف کے لیے پیدل مارچ کے عنوان کے تحت ایک سندیش یاترا کا اہتمام کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی ہند و دیگر و سماجی کارکنان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سماجی انصاف و قومی اتحاد کے نعرے لگائے، اور آخر میں ایک سبھا کا اہتمام کیا گیا۔ اس تعلق سے جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کے 75 سال پورے ہونے والے ہیں۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند مختلف پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے اور جماعت اسلامی ہند کا تعارف لوگوں کو کرا رہی ہے جس کے تحت آج احمدآباد میں سندیش یاترا نکالی گئی، گزشتہ 75 سال سے جماعت اسلامی ہند کوشش کر رہی ہے کہ ملک میں فرقہ پرستی و نفرتیں ختم ہوں اور لوگوں کے دلوں میں محبتیں پیدا ہوں، اور لوگوں کو انصاف و برابری کا حق مل سکے، یہی پیغام دینے کے لیے یہ ریلی نکالی گئی ہے۔ جماعت اسلامی ہند کے رکن اظہر الدین شیخ نے کہا کہ سماج میں جس طرح سے نفرت پھیلائی جا رہی ہے اس منصوبہ بند نفرت توڑنے کے لئے ہم سندیش یاترا نکال کر سماج کے لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جو نفرت اور دوریاں لوگوں کے درمیان پیدا کی جا رہی ہیں اسے ہم سب مل کر ختم کریں اور انصاف کی بات کریں۔

وہیں اس موقع پر موجود جی آئی او گجرات کے سکریٹری فہمیدہ قریشی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کی جدوجہد کے 75 سال اپریل میں مکمل ہونے کو ہیں، اس مناسبت سے آج سندیش یاترا نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے حصہ لیا ۔اس موقع پر ہم سماج میں امن،انسانیت اور انصاف پر مبنی پیغامات دیئے جارہے ہیں۔ ایک اور رکن نے اس تعلق سے کہا کہ ہندو مسلم سب ایک ہیں اس پیغام کو عام کرنے کے لیے یہ ریلی میں ہم نے حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:Jamaat-e-Islami Hind جماعت اسلامی ہند کے قیام کے 75 برس مکمل ہونے پر نائب امیر جماعت سے خاص بات

ABOUT THE AUTHOR

...view details