ریاست گجرات میں کانگریس کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ کزشتہ دنوں گجرات اسمبلی کی 8 نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس کو زبردست شکست سامنا کرنا پڑا تھا۔
اس تعلق سے کانگریس کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے گجرات میں کانگریس قیادت پر مسلسل سوال اٹھائے جا رہے تھے، اس کے پیش نظر گجرات کانگریس کمیٹی کے صدر امت چاوڑا اور اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما پریش دھانانی نے آج اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
اس دوران اپوزیشن کے رہنما پریش دھانانی نے کہا کہ 'ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کے بعد میں نے اپنا استعفیٰ ہائی کمان کو سونپ دیا ہے۔