گجرات کے شہر احمد آباد میں واقع اس درگاہ میں جمعہ کے روز ہمیشہ سے ہی بڑی تعداد میں عقیدت مند نماز ادا کرنے کے لیے آیا کرتے تھے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے شاہ عالم درگاہ پوری طرح سنسان دکھائی نظر آرہی ہے، درگاہ میں اب صرف سجادہ نشین اور خادم ہی نماز ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔
احمد آباد: جمعہ کے روز شاہ عالم درگاہ سنسان - درگاہ کی رونق ماند
ملک کے معروف اولیائے ہند حضرت شاہ عالم سرکار کی درگاہ پر ہمیشہ سے عقیدت مندوں کا اژدہام دیکھنے کو ملتا ہے لیکن اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس درگاہ کی رونق ماند پڑگئی ہے۔
ملک کے معروف اولیائے ہند حضرت شاہ عالم سرکار کی درگاہ
اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ شروع ہوچکا ہے آج جمعہ ہے، یہاں ہر سال سحر افطار کے لیے لوگ دور دور سے لوگ آتے ہیں تھے اور رمضان کی پرکشش رونقیں دیکھنے کو ملتی تھیں لیکن لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی وجہ سے یہاں کی رونق ماند پڑ چکی ہیں، درگاہ بند ہے کوئی نماز پڑھنے نہیں آسکتا۔