کورونا وائرس کے سبب نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے سبب جہاں ملک بھر میں اسکول کالج بند کردیئے گئے تو وہیں مقابلہ جاتی امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے۔ ایسے حالات میں نئے سال 2021 کی شروعات میں مقابلہ جاتی امتحانات دینے والے طلباء کے لیے خوش خبری سامنے آئی ہے۔ کیونکہ گجرات میں گجرات پبلک سروس کمیشن (جی پی ایس سی) کے امتحانات آئندہ ماہ فروری میں منعقد کیے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
گجرات : جی پی ایس سی امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان
گجرات میں گجرات پبلک سروس کمیشن (جی پی ایس سی) کے امتحانات آئندہ ماہ فروری میں منعقد کیے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
دراصل نومبر 2020 میں جی پی ایس سی کے امتحانات لیے جانے والے تھے 22 سے 29 نومبر کے درمیان یہ امتحانات ہونے والے تھے لیکن کورونا وائرس کے سبب جی پی ایس سی کے امتحانات ملتوی کردیے گئے، جس کے سبب طلباء نئی تاریخوں کے اعلان کا انتظار کر رہے تھے۔
چونکہ اب گجرات میں کورونا کے نئے معاملے کم ہو رہے ہیں اور نئے سال میں کورونا کے ختم ہونے کا امکان بھی ہے، اس لیے گجرات پبلک سروس کمیشن نے جی پی ایس سی کے امتحانات 2 سے 26 فروری 2021 تک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب یہ امتحانات پورے گجرات میں فروری ماہ میں ہوں گے۔