ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوتے نظر آرہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ جہاں ایک طرف کورونا کیسز میں کمی ہوئی تو وہیں دوسری جانب کورونا سے صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
گجرات میں کورونا کے نئے معاملے کم ہو رہے ہیں واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 4321 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 698 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 2 لاکھ 47 ہزار 926 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی جملہ تعداد 2 لاکھ34 ہزار 558 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 898 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فی الحال گجرات میں 9047 معاملے ایکٹیو ہیں جن میں سے 60 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ 8986 افراد کی حالت مستحکم ہے۔ گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 98 لاکھ 58 ہزار 659 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
گجرات میں کورونا کے نئے معاملے کم ہو رہے ہیں محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں142، سورت میں 102، وڈودرا میں 10، گاندھی نگر میں 13، بھاؤنگر میں 4، بناس کانٹھا میں 9، راجکوٹ میں 49، سریندر نگر میں7، پاٹن میں 1، امریلی میں 3، جام نگر میں 1، مہسانہ میں 6، جب کہ کَچھ میں 23 معاملے درج ہوئے ہیں۔