اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں نئے اور فعال معاملوں میں کمی کا تسلسل جاری

اتوارکو احمد آباد میں سات اموات (میٹروپولیٹن میں ایک بھی نہیں) ، سورت میں سات ، جام نگر میں پانچ ، راجکوٹ میں چار ، ودودرا میں پانچ ، جوناگڑھ میں دو اور بھاؤ نگر میں دو اموات ہوئی ہیں۔ اب تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 9576 ہوگئی ہے۔ اب تک کورونا کے مجموعی معاملوں کی تعداد بڑھ کر سات لاکھ 89 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔

گجرات میں نئے اور فعال معاملوں میں کمی کا تسلسل جاری
گجرات میں نئے اور فعال معاملوں میں کمی کا تسلسل جاری

By

Published : May 24, 2021, 5:46 AM IST

گجرات میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 3794 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جو کل کے 4205 کے مقابلے میں کم ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج مسلسل 19 ویں دن اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے افراد کی تعداد نئے معاملوں سے زیادہ تھی۔

اس سے قبل 30 اپریل کو ریکارڈ 14605 نئے معاملے درج کیے گئے تھے ، اس کے بعد چار مئی 10 مئی اور 12 مئی کو چھوڑ کر ان میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔ اموات کی تعداد اتوارکو کل سے ایک کم یعنی 53 تھی۔

اتوارکو احمد آباد میں سات اموات (میٹروپولیٹن میں ایک بھی نہیں) ، سورت میں سات ، جام نگر میں پانچ ، راجکوٹ میں چار ، ودودرا میں پانچ ، جوناگڑھ میں دو اور بھاؤ نگر میں دو اموات ہوئی ہیں۔ اب تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 9576 ہوگئی ہے۔ اب تک کورونا کے مجموعی معاملوں کی تعداد بڑھ کر سات لاکھ 89 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔

ریاستی حکومت کے محکمہ صحت کے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8734 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جب کہ کل 8445 تھے۔ فعال معاملوں کی تعداد 80127 سے کم ہو کر 75134 ہوگئی ہے جس میں 652 افراد (کل 676 اور 12 مئی کو ریکارڈ 802) وینٹیلیٹر پر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details