اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mutton Shop Association مٹن شاپس ایسوسی ایشن کا بند مذبح خانوں کو کھولنے کا مطالبہ - File Petition In Gujarat High Court

مٹن اشاپس ایسوسی ایشن سمیت مختلف فریقین کی جانب سے بند مذبح خانوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی۔ اس معاملے پر مٹن شاپس ایسوسی ایشن کے رکن اسلم قریشی نے کہا کہ ہم نے کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کی جانب توجہ دیں کیوںکہ اس سے سیکنڑوں لوگوں کی روزی روٹی جڑی ہوئی ہے۔ Mutton Shop Association

مٹن شاپس ایسوسی ایشن سمیت  مختلف فریقین کی جانب سے بند مذبح خانوں کو کھولنے کا مطالبہ
مٹن شاپس ایسوسی ایشن سمیت مختلف فریقین کی جانب سے بند مذبح خانوں کو کھولنے کا مطالبہ

By

Published : Feb 27, 2023, 5:23 PM IST

مٹن شاپس ایسوسی ایشن سمیت مختلف فریقین کی جانب سے بند مذبح خانوں کو کھولنے کا مطالبہ

احمدآباد: مٹن شاپس ایسوسی ایشن کے رکن اسلم قریشی نے کہا کہ گجرات میں لائنسنس بغیر کے چلنے والے مذبح خانے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد اب لائسنس یافتہ مذبح خانے و مٹن کی دکانوں کو بند کرنے کے فیصلے کے سبب اس پیشے سے جڑے لوگوں کا برا حال ہے۔ کئی لوگ بے روز گار ہوں گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات ہائی کورٹ میں قریشی برادری اور مختلف مٹن شاپس ایسوسی نے درخواست دائر کی تھی۔ اس معاملے کی سماعت کے دوران ہم نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ احمدآباد کی آبادی میں مسلم 12 فی صد، دلت 40 فیصد ہیں۔ اس کے باجود احمدآباد میں صرف ایک سلاٹر ہاوس ہے جو سو سال قدیم ہے۔ اس میں صرف دو سو سے ڈھائی سو بکرے زبح ہو سکتے ہیں۔ اس کے مقابلے احمدآباد میں روزانہ چار سے پانچ ہزار بکرے کا گوشت فروخت ہوتا ہے۔ لوگوں کی مجبوری ہے کہ انہیں پرائیویٹ مذبح خانوں میں اسے زبح کرنا پڑتا ہے۔ اس بات کو جب ہم نے کورٹ کے سامنے میں رکھی اس وقت عدالت نے پانچ افراد پر مسشتمل ایک کمیٹی بنائی۔ اس کمیٹی میں قریشی برادری کے لوگوں کو بھی شامل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Illegale Slaughter Houses غیرقانونی مذبح خانے بند نہ کرنے پر ہائی کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا

انہوں نے مزید کہا کہ گجرات حکومت نے مذبح خانوں کے تعلق جو رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کرائی ہے، اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ گوشت کی تمام دکانیں مستقل طور پر بند کردی جائیں گی۔ ہم نے اس کی مذمت کی ہے اور آنے والے دنوں میں اس سلسلے میں ایک رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 7 مارچ کو ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details