اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chandrayaan 3 Success Celebration مصطفیٰ رضا اکیڈمی نے چندریان کی کامیابی کا جشن منایا - چندریان کی کامیابی پراحمد آباد میں جشن

چندریان تھری کی کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی خوشی میں جس طرح پورے ملک میں جشن کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد گجرات میں بھی مصطفیٰ رضا اکیڈمی نے چندریان کی کامیابی کا جشن منایا۔

مصطفیٰ رضا اکیڈمی نے چندریان کی کامیابی کا جشن منایا
مصطفیٰ رضا اکیڈمی نے چندریان کی کامیابی کا جشن منایا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 4:56 PM IST

مصطفیٰ رضا اکیڈمی نے چندریان کی کامیابی کا جشن منایا

احمدآباد:بھارت مختلف میدانوں میں کچھ نہ کچھ کر کے نئی نئی تاریخ بناتا رہا ہے۔ ایسے میں اب چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ بھارت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے اور بھارت نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ کیونکہ بھارت چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کی پیچیدہ تکنیک میں کامیابی حاصل کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے اور چاند کی جنوبی قطب کی سطح پر لینڈ کرنے والا بھارت پہلا ملک بن گیا ہے۔ چندریان تھری کی کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کے بعد پورے ملک میں جشن کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔ ایسے میں ریاست گجرات کے احمد آباد شہر میں کے گومتی پور علاقے میں موجود جھولتا مینارہ کے باہر جمعہ کی نماز کے بعد مصطفیٰ رضا اکیڈمی کی جانب سے چندریان تین کی کامیابی کا جشن منایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس تعلق سے گومتی پور علاقے کے کانگریس کے کونسلر اقبال شیخ نے کہا کہ چندریان 3 نے شری ہری کوٹا آندھرا پردیش سے 14 جولائی کو دوپہر 2.35 بجے کامیابی کے ساتھ اڑان بھری اور 40 دن کا سفر مکمل کرنے کے بعد 23 اگست کو شام 6.02 بجے قطب جنوبی پر کامیابی سے اترا۔ اس کامیاب لینڈنگ کے لیے اسرو کے سائنسدانوں کو دنیا بھر سے مبارکبادوں کی بارش ہو رہی ہے۔ پورے بھارت میں اس قابل فخر لمحہ پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

اقبال شیخ نے مزید کہا کہ اس کامیابی کے لیے جمعہ کو سہ پہر 3 بجے گومتی پور کے میونسپل کونسلر اقبال شیخ کی قیادت میں گومتی پور ہینگ مینارہ کے احاطے میں مصطفیٰ رضا اکیڈمی دعا گومتی پور کے زیر اہتمام بڑی تعداد میں شہریوں کی موجودگی میں ایک شاندار کامیابی کے جشن کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ احمد آباد سعید رضوی و دیگر نے مٹھائیاں اور آتش بازی کی اور بھارت اور سائنسدانوں کے حق میں نعرے لگائے اور پورا علاقہ خوشیوں سے گونج اٹھا۔ معین، سرفراز، شہید، سمیر، احمد افتخار، اسلم، خورشید شیخ، ایوب خان اور قاسم شیخ وغیرہ اس موقع پر موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details