اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aam Admi Party Gujarat مشرف راجپوت عام آدمی پارٹی گجرات اقلیتی ونگ کے نئے نائب صدر مقرر

عام آدمی پارٹی نے گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر مسلمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے مقصد سے مشرف راجپوت کو اقلیتی ونگ کا نیا نائب صدر مقرر کیا ہے۔

مشرف راجپوت عام آدمی پارٹی گجرات مائنوریٹی ونگ کے نئے نائب صدر
مشرف راجپوت عام آدمی پارٹی گجرات مائنوریٹی ونگ کے نئے نائب صدر

By

Published : Jun 26, 2023, 5:34 PM IST

مشرف راجپوت عام آدمی پارٹی گجرات مائنوریٹی ونگ کے نئے نائب صدر

احمدآباد: لوک سبھا کے انتخابات کے پیش نظر مختلف پارٹیوں نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں ایسے میں گجرات میں مینارٹی کو رجھانے کے لئے عام آدمی پارٹی بھی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ اس کے لئے عام آدمی پارٹی نے اقلیتی ونگ کی نئی باڈی تشکیل دی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے گجرات اقلیتی ونگ کا نائب صدر مشرف راجپوت کو بنایا ہے۔

اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی گجرات مینارٹی ونگ کے نائب صدر مشرف راجپوت نے کہا کہ سب سے پہلے میں عاپ کے نیشنل کوآرڈینیٹر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، گجرات کے ریاستی صدر اسودان گڑھوی، اقلیتی ونگ گجرات کے ریاستی صدر امجد خان پٹھان، اور گجرات کے ریاستی جنرل سکریٹری منوج سورٹھیا جی نے مجھ پر اعتماد کیا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے گجرات کے اقلیتی ونگ میں علاقائی نائب صدر بنانے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اس ذمہ داری کو پوری ایمانداری اور تن من دھن کے ساتھ نبھاونگا۔ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو عام آدمی پارٹی میں جوئن کرنے کی کوشش کروںگا۔

یہ بھی پڑھیں:Controversy Over Offering Namaz سرکاری گارڈن میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل، ہندو تنظیموں نے ہنومان چالیسا پڑھ کر گنگا جل چھڑکا

انہوں نے مزید کہا کہ اب نئی تیاری نئے جوش کے ساتھ عام آدمی پارٹی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اتر رہی ہے نئی باڈی بنائی جا رہی ہے جس میں گجرات کے ہر حصے سے مسلمانوں کو بھی باڈی میں جگہ دی جا رہی ہے۔ مینارٹی ونگ کی ایک فہرست فی الحال جاری ہوئی اور آئندہ دنوں میں دوسری فہرست جاری ہوگی اور لوگوں کو مختلف ذمہ داری و عہدے سے نوازا جاے گا آج عام آدمی پارٹی گراونڈ لیول سے الیکشن کی تیاری کر رہی ہے۔ لوک سبھا میں ایک اچھا مظاہرہ کریں گے۔ گجرات میں گزشتہ انتخابات میں بھی عام آدمی پارٹی نے کافی محنت کی اور اب ہمارے 5اراکین اسمبلی موجود ہیں کارپوریشن کے انتخابات میں سورت میں اچھے نتائج سامنے آئے ۔جس سے کہیں نہ کہیں لوگوں کا رجحان عام آدمی پارٹی کی طرف جڑ رہا ہے اور اسے اور کامیابی دینے کے لئے ہم محنت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details