احمدآباد: گجرات میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت بی جے پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ انتخابی تشہیر کے دوران تمام سیاسی جماعتیں مختلف موضوعات اور مسائل بر بحث کرکے لوگوں کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے میں مصروف ہیں لیکن بی جے پی سی اے اے اور یکساں سیول کوڈ کے نام پر لوگوں ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ Mufti Mohammad Arif Siddiqui Reaction On Uniform Civil Code In Gujarat
اسی درمیان احمدآباد کی ولی اللہ مسجد کے شاہی امام مفتی محمد عارف صدیقی نے کہا نے کہا کہ گجرات کی برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوگوں کی توجہ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے اہم مسائل سے بھٹکانے اور ووٹوں کو پولرائز کرنے کے لیے انتخابی تاریخوں کے اعلان سے پہلے یکساں سول کوڈ کا معاملہ اٹھایا ہے. ایک جیسا کیسے سول کوڈ ہو سکتا ہے۔ ہندو، مسلمان، سکھ عیسائی سبھی کا سول کوڈ الگ الگ ہے۔ حکومت ایک جیسا یعنی یکساں سول کوڈ لانا چاہتی ہے.