احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد کی ولی اللہ مسجد کے شاہی امام مفتی عارف صدیقی نے کہا کہ مدارس میں بچے دین اسلام کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اترپردیش حکومت جنہیں گرانٹ دیتی ہے، ان اسکولوں اور مدارس کا سروے کیوں نہیں کراتی، اس سے رپورٹ کیوں نہیں مانگتی اور جو بچے محنت کرکے دین اسلام کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ان کے پیچھے کیوں پڑے ہیں۔ mufti arif on madaris sarvey
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے کام سے اترپردیش ایک ماڈل بن جائے گا اور دوسری ریاستوں میں بھی مدارس کے ساتھ ایسا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مدارس سے ریکارڈ مانگا جا رہا ہے تو اسکول والوں سے کیوں نہیں مانگا جاتا۔ اس پر تمام امت مسلمہ کو متفق ہونے کی ضرورت ہے اور مدراس عربیہ کو بچانے کی اشد ضرورت ہے۔