اردو

urdu

اسلامی طریقے سے قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کی اپیل

اسلامی طریقے کے مطابق قربانی کا گوشت تین حصوں میں منقسم کر کے دو حصہ صدقہ کرنا اور ایک حصہ ذاتی استعمال کے لیے رکھنا مستحب اور افضل عمل ہے ۔

By

Published : Jul 12, 2020, 4:42 PM IST

Published : Jul 12, 2020, 4:42 PM IST

اسلامی طریقے سے قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کی اپیل
اسلامی طریقے سے قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کی اپیل

جمعیت علمائے ہند احمدآباد کے سکریٹری مفتی محمد عارف صدیقی نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عموماً اب لوگ قربانی کے بہترین گوشت پہلے الگ کر لیتے ہیں لیکن ایک زمانے میں قربانی کا بہترین گوشت اپنے محلے اور پڑوسیوں تک پہنچانے کا اہتمام کیا جاتا تھا۔ لیکن اب لوگ پاش علاقوں اور بڑی سوسائٹیز میں گوشت کو بھی تعلقات عامہ کے لیے استعمال کرتے نظر آ رہے ہیں۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے ہر مسلمان اللہ کی راہ میں قربانی کرتے ہیں اور اپنے رشتہ دار اور دوست و احباب کو قربانی کا گوشت تقسیم کرتے ہیں اگر اللہ تعالی نے ہمیں قربانی کا فریضہ ادا کرنے کی توفیق عطا کی ہے تو ہم نمود و نمائش سے اجتناب کرتے ہوئے اسلامی طریقے سے گوشت کی تقسیم کرنے کی پوری کوشش کریں۔

اسلامی طریقے سے قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کی اپیل

اسلامی طریقے کے مطابق قربانی کا گوشت تین حصوں میں منقسم کر کے دو حصہ صدقہ کرنا اور ایک حصہ ذاتی استعمال کے لیے بچانا مستحب اور افضل عمل ہے لیکن اب اکثر لوگ بڑے کے جانوروں کو غریبوں اور مسکینوں میں تقسیم کر دیتے ہیں لیکن چھوٹے جانور اور بکرے کے گوشت کو خود اپنے گھر کھانے کے لیے رکھ لیتے ہیں جو پوری طرح غلط ہے۔

ایسے میں مفتی محمد عارف صدیقی کا کہنا ہے کہ بڑا جانور ہو یا چھوٹے جانور سبھی کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا اسلامی طریقہ ہے اور سنت بھی ہے اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ اس پر عمل کریں لیکن جو لوگ بڑے جانوروں کو غریبوں میں تقسیم کر کے چھوٹے جانوروں کو اپنے گھر میں کھانے کے لیے رکھتے ہیں وہ اس سے پرہیز کریں چھوٹے جانوروں کو بھی تین حصوں میں تقسیم کرکے غریبوں میں تقسیم کرے اپنا صدقہ ادا کرے لالچ سے دور رہیں اچھے جانوروں کی قربانی کرکے ثواب حاصل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details