بھڑوچ: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گجرات کے بھڑوچ میں 8000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ دوا سازی کے شعبے میں بھارت کو خود کفیل بنانے کی سمت میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے مودی نے اپنی آبائی ریاست گجرات کے اپنے تین روزہ دورے کے دوسرے دن پیر کو جمبوسر میں بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ PM Modi launches schemes in Gujarat
سال 2021-22 میں ان ادویات کا حصہ دواؤں کی کل درآمد کا 60 فیصد سے زیادہ تھا۔ یہ منصوبہ درآمدی متبادل کو یقینی بنانے اور ہندوستان کو بڑی مقدار میں ڈرگس میں خود انحصار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے دہیج میں 'ڈیپ سی پائپ لائن پروجیکٹ' کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس سے صنعتوں سے ٹریٹڈ فضلے کے پانی کو ٹھکانے لگانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے دیگر پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس میں انکلیشور ہوائی اڈے کا پہلا مرحلہ اور انکلیشور اور پنولی میں کثیر سطحی صنعتی شیڈوں کی ترقی شامل ہے جس سے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نے آج مختلف صنعتی پارکس کی ترقی کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ان میں والیا (بھڑوچ)، امیر گڑھ (بناسکانتھا)، چکالیہ (داہود) اور وانر (چھوٹا ادے پور) میں قائم کیے جانے والے چار قبائلی صنعتی پارکس، موڈیٹھا (بناسکانٹھا) میں ایگرو فوڈ پارک؛ اس میں کاکواڑی دانتی (ولساد) میں سی فوڈ پارک اور کھنڈیوو (مہی ساگر) میں ایم ایس ایم ای پارک کی تعمیر شامل ہے۔