بلدیاتی انتخابات سے قبل گجرات کی سیاست میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) نے دستک دے دی ہے۔ ایم آئی ایم گجرات کے بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار حصہ لینے والی ہے جس کے لیے پارٹی کے دو نمائندے امتیاز جلیل اور وارث پٹھان احمدآباد کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل اور سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان اورنگ آباد سے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل اور پارٹی کے قومی ترجمان وارث پٹھان احمد آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کا جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا گیا۔
اس کے بعد احمدآباد کے سرکٹ ہاوس اینیکسی پہچے اور میڈیا سے گفتگو کے دوران امتیاز جلیل نے کہا کہ وہ احمد آباد میں دو روز قیام کریں گے۔ یہاں وہ تمام پارٹی کے اراکین، علمائے کرام اور ہر طبقے کے لوگوں سے ملاقات کریں گے۔
رکن پارلیمان امتیاز جلیل اور سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان نے احمدآباد کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ یہاں کے احوال کے بارے میں پارٹی کے قومی صدر اسدالدین اویسی کو آگاہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا گجرات مین بڑی تعداد میں لوگ ایم آئی ایم سے وابستہ ہونا چاہتے ہیں کیونکہ یہاں کے لوگ بی جے پی اور کانگریس سے پریشان ہو چکے ہیں وہ بدلاؤ چاہتے ہیں اور ایم آئی ایم گجرات میں ضرور بدلاؤ لائے گی۔
امتیاز جلیل نے کہا کہ 'گجرات میں بی جے پی اور کانگریس دو ہی پارٹیاں ہمیشہ سے مقابلے میں رہی ہے لیکن اس بار لوگوں کو تیسرا متبادل اے آئی ایم کی صورت میں ملے گا اور یہاں کی عوام بھی تیسرے آپشن کو دیکھنا چاہتی ہے۔ ہم ہر قوم کے لوگوں کو ساتھ لے کر کام کریں گے اور ہمیں کامیابی بھی ملے گی۔