اردو

urdu

By

Published : Jan 30, 2023, 9:19 AM IST

ETV Bharat / state

Mass Marriage in Ahmedabad کھتری گروپ چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے اجتماعی نکاح کا اہتمام

احمد آباد کے ایم ایس گراؤنڈ میں کھتری گروپ چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب اجتماعی نکاح کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پورے گجرات سے 51 جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی گئی۔ 51st Mass Marriage organized by Khatri Group Charitable Trust

Mass Marriage in Ahmedabad
Mass Marriage in Ahmedabad

کھتری گروپ چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے اکیاون اجتماعی نکاح کا اہتمام کیا گیا

احمد آباد:احمد آباد میں موجود کھتری گروپ چیریٹیبل ٹرسٹ 2016 سے لوگوں کی فلاح و امداد کے لیے کام کر رہا ہے۔ کھتری گروپ نے 51 جوڑوں کی احمد آباد میں اجتماعی شادی کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام میں دولہوں اور دلہنوں کے ساتھ بڑی تعداد میں ان کے اہل خانہ بھی موجود رہے۔ اس تعلق سے کھتری گروپ چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین غلام محمد کھتری نے کہا کہ کھتری گروپ 2016 میں مسلم برادری میں سماجی خدمت میں مشغول ہونے کے لیے قائم کیا گیا ہے اور غریبوں اور ضرورت مندوں کی مالی امداد سے لے کر بچوں کو تعلیم کی فراہمی تک سماجی خدمات اور دیگر سرگرمیوں میں اپنی خدمات فراہم کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غلام محمد کھتری نے کہا کہ آج کھتری گروپ چریٹیبل ٹرسٹ نے ایک عظیم الشان اجتماعی شادی کا اہتمام کیا جس میں احمد آباد سمیت مختلف اضلاع اور دیگر ریاستوں سے نوجوانوں نے اجتماعی شادی میں شرکت کی جس میں 51 جوڑوں کا نکاح کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے واضح کیا کہ ایم ایس گراؤنڈ احمد آباد میں کھتری گروپ ٹرسٹ کی جانب اکیاون اجتماعی نکاح کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس میں پورے گجرات سے اکیاون جوڑوں کی اجتماعی شادی کروائی گئی ہے، جس میں درجنوں خاندانوں نے حصہ لیا اور سنت نبوی کو ادا کیا۔ کھتری گروپ چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین غلام محمد کھتری نے مزید کہا کہ میں آج 51 بچوں کا باپ بن کر ان کی شادی کروا رہا ہوں۔ اس کے لیے میں اللہ تعالیٰ کا بہت زیادہ شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایم ایل اے عمران کھیڑا والا اور اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے اس موقعے پر شامل ہوکر جوڑوں کو دعائیں دیں اور کھتری گروپ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں بھی اس طرح کے کام کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر احمدآباد کی جامع مسجد کے شاہی امام مفتی شبیر عالم صدیقی نے کہا کہ اس طرح سے اجتماعی شادی میں فضول خرچی کرنا اسلام کا صحیح طریقہ نہیں ہے۔ اسلام میں شادی سے زیادہ آسان کوئی طریقہ نہیں ہے۔ اسلام میں شادی کا طریقہ اعلان کرکے اور مسجد میں نکاح ہو اس طرح کا ہے اور فضول خرچی اسلام میں نہیں ہے لیکن آج لوگ مجبوراً شادیوں میں فضول خرچ کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details