اس موقع پر سید یاسین بابو نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی کریم نے فرمایا ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسجد آباد کرو اس لیے ہمیں خوشی ہے کہ شیخ الاسلام حضرت سید محمد مدنی میاں اشرفی کے صاحبزادے حمزہ میاں اشرفی اور میرے ہاتھوں مسجد مشق نبی کی سنگ بنیاد رکھی گئی ہم نے تمام مسلمانوں کے لیے اور ملک کے حالات پر دعا کی۔
احمدآباد: وٹوہ علاقے میں مسجد مشق نبی کا سنگ بنیاد - علاقے سے مسجد کافی دور ہے
احمدآباد کے وٹوہ علاقے میں موجود نظر پارک الف نگر میں مسجد مشق نبی کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس کا سنگ بنیاد حضرت مولانا سید محمد رضا میاں اشرفی الجیلانی اور حضرت سید یاسین بابو کے ہاتھوں کیا گیا۔
احمدآباد: وٹوہ علاقے میں مسجد مشق نبی کا سنگ بنیاد
وہیں مسجد مشق نبی کے ٹرسٹی مولانا نورمحمد اشرفی نے کہا کہ اس علاقے میں دس سے بارہ ہزار لوگ رہتے ہیں لیکن اس علاقے سے مسجد کافی دور ہے اس لیے لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے اس لیے مسجد کی بنیاد رکھی گئی اور جلد ہی یہ مسجد تعمیر ہو جائے گی اور یہاں جلد ہی لوگ نماز ادا کریں گے۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 2:05 PM IST