احمدآباد:ریاست گجرات کے مختلف اضلاع میں بے موسم بارش کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارش کے دوران ژالہ باری کے سبب مختلف اضلاع میں آم کی فصلیں برباد ہوگئیں۔ اس سے کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑاہے۔ گجرات کے کئی اضلاع میں بن موسم بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جام نہر اور کچھ میں مسلسل چار دن سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے ۔اس سے کھیتوں میں پانی بھر گیا اور بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چار روز تک غیر موسمی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس طوفانی بارش کے سبب سب سے زیادہ آم اور گرمی کی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ جوناگڑھ میں تو بارش سے آموں 15 ہزار سے زائد ڈلیوری ڈبے بھیگ گئے۔اس کی وجہ سے آم خراب ہو گئے۔ مسلسل بارش کے سبب کسانوں اور آموں کے تاجروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔تاجروں نے بھی اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوے اپنے فصلوں کے نقصانات کا سروے کرتے ہوے حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ احمدآباد کے ساتھ سوراشٹر میں بھی جم کر بارش ہوئی۔جن میں سب سے زیادہ بارش راجکوٹ کے گوندل 1پوانٹ 5 انچ بارش درج کی گئی۔