اردو

urdu

ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات: ووٹوں کی گنتی شروع

ملک گیر سطح پر ووٹوں کی گنتی کی تمام تیاریاں پوری ہوچکی ہیں، اب کاؤنٹنگ بھی شروع ہوچکی ہے۔

By

Published : May 23, 2019, 9:13 AM IST

لوک سبھا انتخابات کی گنتی شروع

لوک سبھا انتخابات پورے ملک میں پورے ہو چکے ہیں اب انتظار ہے، انتخابات کی کاؤنٹنگ کے بعد کے نتائج کے اعلان کا۔

لوک سبھا انتخابات کی گنتی شروع

لوک سبھا الیکشن گجرات کی بے حد اہمیت کے حامل سیٹ بھروچ میں شیرخان پٹھان، منسکھ وساوا، چھوٹو وساوا اس بار بطور امیدوار میدان میں تھے۔

اس سیٹ کی خاص بات یہ ہے کہ کانگریس نے ایک مسلم امیدوار کو ٹکٹ دے کر شیر خان پٹھان کو میدان میں اتارا تھا۔

بھروچ سیٹ کی کاؤنٹنگ بھی کے جے پولی ٹیکنیک کالج میں شروع ہوگئی ہے، اس کاؤنٹنگ سینٹر پر آٹھ سو سے زائد پولیس اہلکار کار تعینات کیے گئے ہیں، ساتھ ہی ساتھ اسٹرانگ روم کی مکمل سکیورٹی اور سی سی ٹی وی کیمرے کی نگرانی میں کی جارہی ہے۔

بھروچ سیٹ کی ووٹوں کی گنتی کے لیے ہر طرح کے انتظامات کیے گئے ہیں ایسے میں دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس بار کون بنتا ہے اس سیٹ کا شہنشاہ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details