احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد کے بہرام پورہ میں واقع سب سے بڑا کچرا ڈمپنگ گراونڈ سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا۔ڈمپنگ گراونڈ کی وجہ سے مقامی باشندے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ بہرام پورہ علاقے میں رہنے والے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اپنی اپنی تکالیف بیان کیں۔
ایک خاتون نے بتایا کہ میں گذشتہ 12 سال سے اس علاقے میں رہ رہی ہوں اور اس علاقے میں اتنا بڑا کچرے کا پہاڑ موجود ہے جس میں سے بہت تیز بدبو آتی ہے اور بہت ہی زیادہ گندگی نظر آتی ہے۔ ہمارا گھر اس کچرے کے پہاڑ کے نزدیک ہے۔ اس کچرے کے پہاڑ کی وجہ سے مجھے سانس کی بیماری ہو گئی ہے۔ میں پمپ لگا کر سانس لیتی ہوں۔ اس کے علاوہ میری جلد میں بھی انفیکشن ہو گیا ہے۔