اردو

urdu

ETV Bharat / state

Khambat Daryai Utrayan Celebration کھمبات میں انوکھا دریائی اتراین کا دلکش منظر

گجرات کے نوابی شہر کھمبات میں اتوار کو دریائی اتران منایا گیا۔ایسے میں کورونا کے دو سال کے بعد دریائی اتراین کے دوران پتنگ اڑانے کا لطف اٹھانے کے لئے لاکھوں لوگ پہنچے. Khambat Daryai Utrayan Celebration

کھمبات کا انوکھا دریاءی اتراین کا دلکش منظر
کھمبات کا انوکھا دریاءی اتراین کا دلکش منظر

By

Published : Jan 24, 2023, 8:40 PM IST

کھمبات میں انوکھا دریائی اتراین کا دلکش منظر

کھمبات:کھمبات کا سمندری خلیج کے میدان بارہ سو سے زیادہ کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔ یہاں دور تک پانی نظر نہیں آتا۔ پانی نہر کی طرح دکھائی دیتا ہے۔اس اس ساحل سمندری کے سوکھنے کی وجہ سے یہاں پر پورے گجرات سے لوگ پتنگ اڑانے کے لئے آتے ہیں۔

مکر سنکرانتی یعنی اتراین کھمبات میں تین دن منایا جاتا ہے۔ پہلے دن اتراین کے دن، دوسرے دن باسی اتراین اور تیسری مرتبہ دریائی اتراین منایا جاتا ہے۔ کھمبات سمندری کی خاصیت ہے کہ پہلے زمانے میں پتنگ بنانے والے شمالی سمندر میں پتنگ اڑاتے تھے بعد میں یہ تہوار بن گیا جس میں عام شہری اتراین کے بعد پہلے اتوار کو دریائی اتراین منایا جاتا ہے۔

اتوار صبح سے ہی لوگ لوگ دریا اتراین کو منانے کے لئے جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔رات تک یہاں پتنگ بازی کا لطف اٹھاتے ہیں ۔یہاں پتنگ ساز بڑی تعداد میں پتنگ لاتے ہیں۔فروخت بھی کرتے ہیں۔

کھمبات کا انوکھا دریاءی اتراین کا دلکش منظر

یہاں پر پتنگ بازی کرنے آئے لوگوں نے کہا کہ ہم احمد آباد سے پتنگ اڑانے کے لئے یہاں آئے ہیں۔ یہاں پتنگ اڑانے ے میں بہت ہی زیادہ مزہ آتا ہے کیونکہ یہ دریائی اتراین کہلاتا ہے۔ یہاں پر آج ہم اپنی فیملی کے ساتھ آئے ہیں۔ احمدآباد سے ہم جو پتنگ لے کر آئے تھے وہ اڑاتے اڑاتے ختم ہوگئی اور یہاں پر ہم دوسری پتنگ خرید کر بھی اڑا رہے ہیں یہاں پر پتنگ اڑانے میں بہت زیادہ مزہ آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:International Kite Festival احمد آباد کے ریور فرنٹ پر انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول کا شاندار انعقاد

دوسرے پتنگ بازوں نے کہا کہ ہم ہر سال یہاں دریائی اتراین منانے آتے ہیں۔ لیکن اس کے ایک ہفتے بعد ہم کھمبات اتراین منانے آتے ہیں۔یہاں کی روایت ہے جسے ہم نبھا رہے ہیں۔ یہاں پر بڑی تعداد میں لوگ پتنگ اڑانے آتے ہیں،

ABOUT THE AUTHOR

...view details