اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمد آباد کے مسلم علاقے میں روزگار میلےکا انعقاد - job fair

ریاست گجرات میں مسلمانوں کے سب سے بڑے اکثریتی علاقے احمد آباد سے متصل جوہا پورہ میں اقرا چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ایک روزگار میلہ کا انعقاد کیا گیا۔

مسلم علاقے میں روزگار میلےکا انعقاد

By

Published : Mar 14, 2019, 9:31 PM IST

اس روزگار میلہ میں نہ صرف علاقہ کے نوجوان بلکہ احمدآباد شہر کے اطراف کے گاؤں میں رہنے والے ہزاروں نوجوانوں نے حصہ لیا۔اس میلے میں 8 مختلف کمپنیوں کے افسران نے روزگار حاصل کرنے کے متمنی نوجوانوں کا انٹرویو لیا۔

مسلم علاقے میں روزگار میلےکا انعقاد

اس موقع پرنرسنگ، اکاؤنٹ اور جی پی ایس سی کی تیاری کرنے والے طلبا کا داخلہ بھی کروایا گیا، جس میں احمد آباد شہر کے ساتھ ہی ساتھ کلول، سانند، دھولکا جیسے کئی گاؤں کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی تھی۔

اس موقعے پر روزگار میلہ کے آرگنائزر امتیاج شیخ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں ایسی کوشش بار بار ہونی چاہیے اور آنے والے دنوں میں اس سے بھی بڑے پیمانے پر روزگار میلے کا اہتمام جوہاپورہ علاقہ میں کیا جائے گا۔

اس میلے سے استفادہ حاصل کرنے والے نوجوان سہیل کا کہنا ہے کہ جوہا پورا کو پسماندہ مسلم علاقہ کے طور پر جانا جاتا ہے،اگر کمپنیاں ہمارے یہاں خود آتی ہے تو انھیں بھی یہ بات پتہ چلے گی کہ کہ مسلم طبقہ کے لوگ بھی تعلیم یافتہ ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details