اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد: تیس اگست کو آل انڈیا جمیعت القریش کے صدر کا انتخاب

گجرات میں سرگرم جمیعت القریش کے نئے صدر کا انتخاب کرنے کے لیے 30 اگست الیکشن کا اہتمام کیا جائے گا۔

jamiatul quresh
آل انڈیا جمعیت القریش

By

Published : Aug 22, 2021, 9:42 PM IST

قریش برادری کی فلاح و بہبود و ترقی کے لیے آل انڈیا جمیعت القریش تنظیم ملک بھر میں کام کررہی ہے۔ اس تنظیم کے ذریعے کام کرنے کے لیے ملک کی 23 ریاستوں میں جمیعت القریش کے ریاستی صدر بنائے گئے ہیں۔ ایسے میں گجرات میں سرگرم جمیعت القریش کے نئے صدر کا انتخاب کرنے کے لیے 30 اگست الیکشن کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس کے لیے آج سے احمدآباد میں پرچہ نامزدگی داخل کرنا شروع ہوا ہے۔

آل انڈیا جمعیت القریش
آل انڈیا جمعیت القریش
آل انڈیا جمعیت القریش

اس تعلق سے آل انڈیا جمیعت القریش دہلی کے نائب صدر محمد ذاکر معرفتیہ نے بتایا کہ جمیعت القریش کے ریاستی صدر کے انتخابات ہر پانچ سال میں ہوتے ہیں۔ گجرات میں اب تک اقبال بیلم ریاستی صدر تھے ان کی میعاد مکمل ہونے پر اب الیکشن کیا جائے گا۔ جس کے لیے 21 سے 25 اگست تک فارم بھرے جائیں گے۔ 26 اگست کو فارم واپس کیا جاسکتا ہے۔ 30 اگست کو الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن ہونے کے بعد گجرات کی نئی باڈی بھی تشکیل دی جائے گی۔ اس الیکشن کے لیے مجھے آبزرور بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:احمدآباد: یومِ آزادی کے موقع پر نئی نسل کے لئے ’’سفرِ وراثت‘‘ کا اہتمام

آل انڈیا جمیعت القریش گجرات کے موجودہ صدر اقبال بیلم نے دوبارہ الیکشن میں کھڑے ہونے کے لیے پرچہ بھرا ہے۔ اس تعلق سے ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال سے جمعیت القریش کی فلاح و بہبود کے ہر طرح کا کام کیا ہے اور لوگ میرے کام سے کافی خوش ہیں۔ اس لیے میں نے دوبارہ گجرات کا صدر بننے کے لیے فارم بھرا ہے اور آگے بھی میں اپنی برادری کی ترقی کے لیے ہر طرح کے کام کرتا رہوں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details