اردو

urdu

By

Published : Sep 3, 2021, 6:09 PM IST

ETV Bharat / state

احمدآباد: جمعیت علماء ہند جمعیت اوپن اسکول شروع کرے گی

جمیعت علمائے ہند نے ملک بھر میں جمعت اوپن اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے مدارس کے طلبا کو عصری تعلیم فراہم کی جائے گی، تاکہ مدارس کے طلبا عصری علوم کے میدان میں ترقی کرسکیں۔

احمدآباد: جمعیت علماء ہند جمعیت اوپن سکول شروع کرے گی
احمدآباد: جمعیت علماء ہند جمعیت اوپن سکول شروع کرے گی

احمدآباد: جمعیت علماء ہند نے دینی و عصری تعلیم کے درمیان کھائی کو پاٹنے کے لئے گجرات میں جمعت اوپن اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے توسط سے مدرسہ اسلامیہ کے طلبہ کو 'این آئی او ایس' سے دسویں کا امتحان دلایا جائے گا۔ اس سلسلے میں آج گجرات جمعیت علماء ہند احمد آباد کے دفتر پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔



دراصل ہر سال ہزاروں کی تعداد میں مسلم نوجوان مختلف اسلامی اداروں سے اسلامی تعلیم حاصل کرکے فارغ ہوتے ہیں۔ تاہم وہ عصر حاضر کی تعلیم سے ناواقف ہونے کی وجہ سے سماج میں کلیدی کردار ادا کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ اس لیے جمیعت علمائے ہند نے ملک بھر میں جمعت اوپن اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے مدارس کے طلبا کو عصری تعلیم فراہم کی جائے تاکہ مدارس کے طلبا عصری علوم کے میدان میں ترقی کرسکیں۔


اس ضمن میں آج دلی سے احمدآباد پہنچے جمعیت علمائے ہند دلی کے جنرل سیکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ 'جمیعت علمائے ہند نے مدارس میں پڑھنے والے بچوں کو دسویں اور بارہویں کے امتحان کی تیاری کے لیے جمعیت اوپن اسکول گجرات میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، حالانکہ یوپی میں 80 دہلی میں 17، گجرات میں کچھ جگہوں پر اوپن اسکول کھولے جاچکے ہیں۔

ویڈیو
اوپن اسکول کے استاد عبدالمجید نے بتایا کہ 19 فروری سے جمعیت علماء ہند نے اوپن اسکول کی شروعات کی ہے، جس میں مدرسہ میں پڑھنے والے طلباء کو مین اسٹریم میں لانے کے لئے اوپن اسکول کے ذریعہ تعلیم دلانے کا کام کیا جا رہا ہے۔مزید پڑھیں:


وہیں جمعیت علماء ہند گجرات کے جنرل سیکریٹری نثار احمد انصاری نے بتایا کہ گجرات کے کئی اضلاع میں اوپن اسکول شروع ہو چکی ہے لیکن احمدآباد میں اب اوپن اسکول شروع کی جائے گی، چونکہ احمدآباد میں کئی جگہ پر مدرسہ کے ساتھ اسکول بھی شروع کی جا چکی ہے لیکن گجرات میں دوسری ریاست کے مقابلے میں بہت کم اوپن اسکول کھولی گئی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details