احمد آباد: سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کو گجرات فسادات کیس کے سلسلے میں منگل کے روز احمد آباد پولیس کی کرائم برانچ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ آج آئی پی ایس سنجیو بھٹ کو پالن پور جیل سے احمد آباد گھیکانٹا کورٹ میں ٹرانسفر وارنٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ کرائم برانچ نے بھٹ کو فنڈز میں غبن اور جعلی دستاویزات کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ Former IPS Officer Arrested
24 جون کو سپریم کورٹ کی طرف سے گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو 2002 کے گجرات فسادات کے معاملے میں کلین چٹ دینے کے بعد درج ایک مقدمے کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ سابق آئی پی ایس کو ٹرانسفر وارنٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ کرائم برانچ نے سنجیو بھٹ کو بناسکانٹھا جیل سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اس سے قبل گجرات کی ایک عدالت نے جون 2019 میں سنجیو بھٹ کو 1990 کے دوران حراست میں موت کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ معروف سماجی کارکن تیستا سیتل واڑ اور سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر بی سری کمار کو 2002 کے گجرات فسادات کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔