اردو

urdu

ETV Bharat / state

Loudspeaker Row: سیاسی مقاصد کے لیے اذان مسئلہ کو اٹھایا جارہا ہے، صوبہ خان پٹھان کا بیان

لاؤڈ اسپیکر اور اذان کو لے کر چل رہے تنازعہ پر احمدآباد کی حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے اس معاملے کو ووٹ بینک کی سیاست سے تعبیر کیا۔ Issue of Adhan is being raised for political purposes

سیاسی مقاصد کےلیے اذان مسئلہ کو اٹھایا جارہا ہے، صوبہ خان پٹھان کا بیان
سیاسی مقاصد کےلیے اذان مسئلہ کو اٹھایا جارہا ہے، صوبہ خان پٹھان کا بیان

By

Published : May 10, 2022, 2:43 PM IST

اذان مسئلہ پر شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ مساجد میں اذان و لاؤڈ اسپیکر پر پابندی لگانا بے بنیادی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو صرف سیاسی مقاصد کے لیے اٹھایا جارہا ہے۔ پہلے رام مندر کو مسئلہ بنایا گیا تھا تاہم اب اذان کو ایشو بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات کو نظر میں رکھتے ہوئے اس قسم کے ایشو کو اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندروں میں بھی لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ بھجن گائے جاتے اور آرتی کی جاتی ہے جب کہ اسے ایشو نہیں بنایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ مندروں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ Loudspeaker Row

سیاسی مقاصد کےلیے اذان مسئلہ کو اٹھایا جارہا ہے


یہ بھی پڑھیں:

صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ اذان سے تکلیف عام لوگوں کو نہیں ہے بلکہ اس طرح کے ایشو کے ذریعہ انتخابات میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ اذان دینے کو مسئلہ بنانے والوں پر کڑی تنقید کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details