اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: سوا چھ کروڑ روپے کی چرس برآمد - بی ایس ایف

گجرات کے ضلع کَچھ میں پولیس کو سمندر کنارے سے سوا چھ کروڑ روپے کے چرس کے پیکٹز ملے ہیں۔ پولیس تلاش میں ہے کہ یہ کہاں سے آئے ہیں اور اسے لانے والے کون لوگ ہیں۔

In kachh packets of hashish worth Rs 60 million were recovered
کچھ میں سوا چھ کروڑ روپے کے چرس کے پیکٹ برآمد

By

Published : Jun 22, 2020, 7:57 PM IST

گجرات کے ضلع کچھ میں سمندر کنارے مختلف مقامات پر دو دن میں سوا چھ کروڑ روپے سے زیادہ کے 419 چرس کے پیکٹ برآمد کیے گئے۔

پولیس افسر سوربھ تونبلیا نے بتایا کہ پیر کے روز سمندر کنارے مختلف مقامات سے چرس کے سو پیکٹ اور اتوار کو جکَھو مرین علاقے میں 186، جَکھو علاقے میں دو، مرین ٹرانسفورس کو 18، اسٹیٹ آئی بی کو 59، بی ایس ایف کو 20 اور کوسٹ گارڈ کو 34، کل 419 چرس کے پیکٹ سمندر کنارے مختلف مقامات سے لاوارث پڑے ملے۔

برآمد پیکٹس کی قیمت کا اندازہ چھ کروڑ 28 لاکھ 50 ہزار روپے لگایا جا رہا ہے۔ پولیس اس بات کی تلاش کر رہی ہے کہ یہ چرس کہاں سے آئی ہے۔ اس سلسلے میں اب تک کسی کی گرفتاری نہیں کی جا سکی ہے۔

غور طلب ہے کہ 20 مئی سے 17 جون تک کچھ میں سمندر کنارے مختلف مقامات سے 82 چرس کے پیکٹس لاوارث پڑے ملے تھے جن کی قیمت تقریباً ایک کروڑ 23 لاکھ روپیے تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details