راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی اپنے دونوں امیدواروں بھرت سنگھ سولنکی اور شکیت سنگھ گوہل کو انتخابی میدان میں رکھے گی یا بھر ایک کو ہی نامزد کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں جے پور کے شیو ولاس ریسارٹ میں میٹنگ کی جارہی ہے۔
راجیہ سبھا انتخابات میں رہنماؤں کی خرید و فروخت کے امکان سے بچنے کے لئے کانگریس کے 67 رُکن اسمبلی کو جے پور کے شیو ولاس ریسارٹ میں رکھا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آج کا دن کانگریس کی گجرات کی سیاست کے لئے بہت اہم ثابت ہونے والا ہے۔ کیونکہ کانگریس کے پانچ ممبران اسمبلی نے استعفی دے دیا ہے۔ ایسی صورتحال میں کانگریس جماعت کے پاس راجیہ سبھا کی 2 نشستوں کے لئے مکمل اکثریت نہیں ہے۔