اردو

urdu

ETV Bharat / state

'یکساں سول کوڈ ملک کے مفاد میں نہیں' - common civil code

گجرات ہائی کورٹ کے وکیل امتیاز خان پٹھان کا کہنا ہے کہ طلاق ثلاثہ اور دفعہ 370 کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت اب یکساں سول کوڈ لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

کامن سول کوڈ لانا ملک کے مفاد میں نہیں

By

Published : Aug 29, 2019, 11:46 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 5:18 PM IST

گجرات ہائی کورٹ کے وکیل امتیاز خان پٹھان نے اس معاملے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دو طرفہ بات کرہی ہے۔ ایک طرف تین طلاق کی بات تو دوسری جانب کامن سول کوڈ۔ اس طرح کا قانون ہمارے ملک میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔

کامن سول کوڈ لانا ملک کے مفاد میں نہیں
انہوں نے کہا کہ یکساں سول کوڈ نہیں آنا چاہئے کیونکہ اس ملک میں مختلف مذاہب کے لوگ آباد ہیں اور ان کی طرز زندگی اور مذہبی روایت بھی الگ ہیں۔

اس معاملے پر سماجی کارکن کوثر علی سید کا کہنا ہے کہ تین طلاق، دفعہ 370 اور کامن سول کوڈ جیسے پولرائز کرنے والے معاملے کو حکومت اسی لئے اٹھا رہی ہے تاکہ لوگوں کا اقتصادی بحران پر دھیان نہ جائے۔کامن سول کوڈ لانا ملک کے لئے صحیح فیصلہ نہیں ہوگا۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 5:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details