محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دنوں کے دوران گجرات کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش ہونے کی پیشین گوئی کی ہے۔ گجرات کے بیشتر حصوں میں گزشتہ دنوں سے کالے بادل چھائے ہوئے ہیں لیکن بارش نہیں ہو رہی ہے ایسے میں لوگوں کو شدید گرمی کی وجہ سے پریشانی ہو رہی ہے۔
دراصل سائکلونک سرکولیشن خلیج بنگال اور اڈیشہ میں پیدا ہوگیا ہے۔ ایسے میں 16 جولائی تک گجرات میں لو پریشر بننے کے بعد کم دباؤ کے ساتھ ساتھ یہ سرکولیشن بن جائے گا۔