صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے گجرات میں احمد آباد کے ایک ہسپتال میں آگ لگ جانے کی وجہ سے متعدد افراد کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ کنبوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹوئٹ کیا کہ "احمد آباد، گجرات کے ایک ہسپتال میں آگ لگ جانے سے کئی لوگوں کے ہلاک ہوجانے کی دلخراش خبر سے دل بے چین ہے۔ بھگوان آنجہانی روحوں کو سکون اور کنبوں کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے۔ غمزدہ کنبوں کے ساتھ میری گہری تعزیت۔ او م شانتی"۔