رابطۂ عامہ کے چیف افسر سمت ٹھاکر نے ہفتے کو یہاں بتایا کہ 19 اگست کو ایک جوڑا محترمہ اور مسٹر محمد (21) اپنی دو سالہ بچی کے ساتھ ٹرین نمبر 02955 ممبئی سینٹرل ۔ جے پور خصوصی ٹرین کے سیکنڈ کلاس کوچ میں واپی سے سورت جا رہے تھے۔ سورت اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر بچی کے ساتھ جب شوہر- بیوی ٹرین سے اترے تو وہ پلیٹ فارم پر آگے چل رہے تھے اور اس بات سے انجان تھے کہ ان کی بچی ایس 5 کے پاس پٹری پر گر گئی ہے۔
الارم چین کھینچ کر ٹرین کے نیچے گری بچی کو بچایا گیا
گجرات کے سورت ریلوے اسٹیشن پر پٹری پر گری دو سال کی بچی کو ٹرین کے چلنے سے پہلے الارم چین کھینچ کر بچی کو بچا لیا گیا۔
اتفاق سے اس ٹرین میں ایس 3، ایس 4 اور ایس 5 کوچوں کے انچارج ٹکٹ اوبزرور کے ایس سولنکی کی نظر بچی پر پڑی اور انہوں نے دیکھا کہ ٹرین چلنے والی ہے کیونکہ ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا دی گئی تھی۔
اپنی سوجھ بوجھ اور احتیاط سے مسٹر سولنکی نے ایس 4 کے پہلے کیبن میں پہنچ کر ٹرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لئے فوراً الارم چین کھینچی اور واپس اسی مقام پر لوٹے جہاں بچی گری تھی۔ انہوں نے مسافروں کی مدد سے بچی کو ٹرین کے نیچے سے باہر نکال کر آر پی ایف کو سونپ دیا۔ بچی کو بچانے میں مدد کرنے والے مسٹر سولنکی اور مسافروں کا بچی کے والدین نے شکریہ ادا کیا۔