کووڈ-19 کے پیش نظرحضرت سید محمد سراج الدین شاہ عالمؒ کا 624 واں یوم ولادت جشن و جلوس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں حضرت شاہ عالم درگاہ کمیٹی نے کورونا وائرس اور حکومت کی گائیڈ لائن کے پیش نظر رواں برس جشن کو منسوخ کرنے کااعلان کیا ہے۔
اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے بتایا کہ بے حد دکھ کے ساتھ کہنا پڑر ہا ہے کہ شاہ عالم سرکار کی یوم ولادت کو امسال منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ کیونکہ کورونا وائرس اور حکومت کی گائیڈلائینز کے مطابق لوگوں کوایک جگہ جمع نہیں ہونا چاہئے۔ کسی بھی تقریب و جلوس کا اہتمام نہ کرنے کی ہدایت کے پیش نظر شاہ عالم سرکار کی سالگرہ کا جلوس منسوخ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: