چرس معاملے میں دو ملزمین کو قید بامشقت کی سزا - punjab
گجرات کے شہر احمد آباد کی ایک عدالت نے 6 برس قبل یہاں پنجاب سے آئی ایک بس سے 20 کلو سے زائد کے چرس کی برآمدگی سے متعلق ایک کیس میں پکڑے گئے دونوں ملزمان کو آج دس دس سال کی قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
قید بامشقت کی سزا
استغاثہ کے مطابق پنجاب سے آنے والی بس سے 6 جولائی 2013 کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سی ٹی ایم چار کے نزدیک تلاشی لی گئی تو عبد الراشد شیخ اور ان کی خاتون دوست مریم یعقوب ملک کے پاس سے 14 پیکٹ میں رکھے 20 کلو 6 سو گرام چرس ملی۔
دونوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ عدالت نے طویل سماعت کے بعد آج دونوں کو دس دس سال قیدبامشقت کی سزا سنائی ہے۔