ریاست گجرات کے ڈی جی پی شیوانند جھا نے کہا کہ شہر احمدآباد میں خواتین کی ایک بٹالین تعینات کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ موربی میں ایمبولینس میں شراب ملی ہے۔ ایمبولینس مسافروں کو لے جانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ لیکن اب اسی ایمبولینس میں شراب ملی ہے۔ اس لیے اب سے ایمبولینسں، ٹرک، ٹینکر سب چیک کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ضبط شدہ گاڑیاں واپس کر دی جائیں گی۔ گاڑیوں کو واپس لانے کے لیے کم سے کم جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
گجرات کے ڈی جی پی شیوانند جھا انہوں نے کہا کہ پولس اسٹیشن میں بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سورت میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کا بھروچ میں 5 کیس مثبت ملے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 26 نئے تبلیغی جماعت کے افراد ملے ہیں جس میں سے 3 کے کورونا مثبت رپورٹ ملی ہیں۔
شیوانند جھا نے بتایا کہ سورت میں تبلیغی جماعت کے کل 9 افراد اب تک کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ گجرات میں اب تک 1095 تبلیغی جماعت کے افراد کی شناخت کی جا چکی ہیں۔ احمد آباد میں سورت جماعت کے قائدین کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔
تاہم ایس پی کو والساد میں پیش آنے والے واقعہ سے آگاہ کیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ اگر پولیس اہل خانہ کے فرد ہوں گے تو بھی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
کیس درج کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ 3121 اعلانیہ خلاف ورزی کے کیس درج کیے گئے ہیں۔ 7064 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ کیس 496 ڈرون کیمرے کی مدد سے پائے گئے خلاف وارزی پر درج کیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے 88 جرائم کا پتہ چلا۔ اس دوران افواہ کو پھیلانے سے متعلق 36 کیس درج کیے جا چکے ہیں۔