اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد: سول اسپتال میں ویڈیو کالنگ کی سہولیات

احمد آباد کے سول اسپتال میں کووڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کے لیے ویڈیو کالنگ کی سہولیات مہیا کرائی گئی ہے۔

covid 19
covid 19

By

Published : May 4, 2020, 6:04 PM IST

گجرات کے محکمہ اطلاعات کے مطابق کووڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کو ویڈیو کالنگ کی سہولیات اس لیے دستیاب کرائی گئی ہے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ سے جڑے رہیں۔

ثمینہ شیخ نامی ایک مریضہ نے بتایا کہ 'مریض ویڈیو کالنگ کی سہولیات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ہمیں یہاں اچھی سہولیات مل رہی ہیں۔ میں یہاں پر تین روز سے ہوں اور میرا اچھے سے علاج کیا جا رہا ہے۔ ہر چیز وقت پر ہو رہی ہے جیسے کھانا اور دوائیں وقت پر دی جا رہی ہیں۔ ہم ویڈیو کال کے ذریعے روزانہ اپنے اہل خانہ سے بات کرتے ہیں۔ اسٹاف بہت ہی مدد گار ہے۔'

دیگر ایک مریضہ ہیما پنت نے بتایا کہ 'وہ ہمیں وقت وقت سے دوا دے رہے ہیں۔ میرا ایک بچہ امریکہ میں ہے اور ایک بچہ بنگلور میں ہے۔ شروع میں وہ پریشان تھے چونکہ وہ مجھ کو دیکھ نہیں سکے تھے لیکن اب ہم ویڈیو کالنگ کے ذریعے بات کرتے ہیں۔'

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گجرات میں کووڈ 19 کے کل مریضوں کی تعداد 5428 ہوگئی ہے۔ اب تک 1042 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے جبکہ ریاست میں مجموعی طور پر 290 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details