گجرات اردو ساہتیہ اکادمی کا 6 ادبا و شعرا کو انعامات سے نوازنے کا اعلان
گجرات اردو ساہتیہ اکادمی نے گجرات کے اردو شعراء و ادبا کو بہترین تصانیف کے لیے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ گجرات کے 6 ادبا و شعراء کو انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔
گجرات اردو ساہتیہ اکادمی نے انعامات پانے والے شعراء و ادبا کا اعلان کیا
گجرات اردو ساہتیہ اکادمی گاندھی نگر کی جانب سے حال ہی میں سال 2019 اور 2020 میں لکھی کی گئی بہترین کتابوں پر اردو زبان کے ادبا و شعراء کو انعامات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں گجرات کے 6 ادبا و شعراء کو انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔
کورونا وائرس کے سبب گزشتہ دو سال سے ایوارڈ نہیں دیے گئے تھے۔ اس لیے رواں سال گزشتہ دو برسوں میں آئی بہترین کتابوں کو انعامات سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گجرات کے اردو شعرا و ادبا میں ریحانہ قاضی، انیس منیری، ریحانہ قاضی تنہا، فہمیدہ شیخ صبا، شبیر ہاشمی، قمرالحسن ساحل کو 5 ہزار سے 11 ہزار تک کی اعزازی رقم دی جائے گی۔