اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shazad Khan Pathan نجی پروگرامز میں سرکاری بسوں کو استعمال کرنے والوں سے رقم وصولی کی جائے، شہزاد خان پٹھان - ریاست گجرات کے احمد آباد میں کانگریس

احمدآباد میونسپل کارپوریشن میں حزب اختلاف کے رہنما شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ اگر پروگراموں میں بھیڑ کو اکٹھا کرنے کے لیے سرکاری بسیں استمعال کی جاتی ہیں تو ریاستی حکومت یا اس کے لیے ذمہ دار افراد سے رقم وصول کریں۔

نجی پروگراموں میں سرکاری بسوں کو استعمال کرنے والوں سے رقم وصولی کی جائے
نجی پروگراموں میں سرکاری بسوں کو استعمال کرنے والوں سے رقم وصولی کی جائے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 1:04 PM IST

نجی پروگراموں میں سرکاری بسوں کو استعمال کرنے والوں سے رقم وصولی کی جائے

احمدآباد:ریاست گجرات کے احمد آباد میں کانگریس کے رہنما شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ اگر پروگرامز میں بھیڑ اکٹھا کرنے کے لیے سرکاری بسیں استمعال کی جاتی ہیں تو ریاستی حکومت یا اس کے لیے ذمہ دار افراد سے رقم وصول کریں۔ احمد اباد میونسپل کارپوریشن کے اسٹینڈنگ کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کی گئی تجویز پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ سال 2021 سے 2022 کے درمیان احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے ایم ٹی ایس کی جانب سے مختلف دنوں کے لیے کل 572 بسیں فراہم کرنے کے لیے AMTS کی جانب سے 3.12 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ 21-04-22 کو UKPM کے روڈ شو میں 279 بسوں کے لیے MUcorp. کی طرف سے AMTS کو 16.64 لاکھ قرض کے ساتھ کرائے پر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 19-4-2022 میں مارشس پی ایم کے روڈ شو میں 225 بسوں کے لیے 18.40 لاکھ، وزیر داخلہ امت شاہ کی طرف سے 02-07-22 کو مختلف لانچوں میں 155 بسوں کے لیے 10.29 لاکھ، 05-07-22 کو شری وندے گجرات وکاس یاترا میں 288 بسوں کے لیے 19.10لاکھ ،23-3-20-کو نمستے ٹرمپ روڈ شو میں 578 بسوں کے لیے 10 لاکھ 68.67 لاکھ، اس طرح مختلف چھوٹے اور بڑے پروگرامز میں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے کرائے پر لی گئی بسوں کی کل لاگت 3.12 کروڑ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Dietician Sana Patni ڈائٹیشین ثنا پٹنی سے خصوصی گفتگو

ان کا کہنا ہے کہ ان پروگرامز میں سے زیادہ تر AMTS بسوں کا استعمال ان پروگراموں میں بھیڑ اکٹھا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے جو ریاستی حکومت یا مرکزی حکومت کے پروگرام تھے صرف سیاسی فائدے کے لیے کیا گیا۔ اس رقم کو ریاستی حکومت یا کملم سے وصول کی جائے تاکہ میونسپل کارپوریشن کے خزانے پر کوئی اضافی بوجھ نہ پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details