محکمہ صحت گجرات کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گجرات میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 48481 ہو گئی ہے۔ جس سے پورے گجرات میں کورونا سے دہشت کا ماحول پھیل گیا یے۔
گجرات میں کورونا 965 نئے معاملے درج - کورونا 965 نئے معاملے
گجرات میں کورونا کے متاثرین میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 965 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے گجرات میں 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد گجرات میں مرنے والوں کی کل تعداد 2128 ہوگئی ہیں جبکہ اس دوران 877 مریضوں کو اسپتال سے دسچارج کیا گیا ہے،جس کے بعد گجرات میں کل 34882 لوگ صحتیاب ہوکر ڈسچارج کئے گئے ہیں. تاہم، فی الحال گجرات میں 11412 کورونا کے ایکٹیو کیسز ہیں۔
واضح رہے کہ گجرات میں گزشتہ 120 دنوں میں کورونا سے حالات قابو میں آنے کی بجائے بے قابو ہوتے جارہے ہیں ۔اب گجرات کے تمام 33 اضلاع میں کورونا وائرس دستک دے چکا ہے اتنا ہی نہیں بلکہ ہر روز کورونا مریضوں کی تعداد میں اب ریکارڈ بریک اضافہ ہو رہا ہے۔