اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارش کا امکان

گجرات میں بارش کم ہونے کی وجہ سے پانی کا بحران نظر آرہا ہے اگر بارش نہ ہوئی تو کسانوں کو خدشہ ہے کہ ان کی فصلیں برباد ہوجائیں گی ایسے میں محکمۂ موسمیات کی جانب سے اچھی خبر موصول ہوئی جس کے مطابق 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گجرات محکمہ موسمیات
گجرات محکمہ موسمیات

By

Published : Aug 30, 2021, 2:44 PM IST

محکمۂ موسمیات نے 30 اگست سے 4 ستمبر تک ریاست کے بیشتر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ واضح رہے کہ گجرات میں بارش کم ہونے کی وجہ سے پانی کے بحران کا خدشہ نظر آرہا ہے۔

گجرات محکمہ موسمیات

رواں برس گجرات میں 65 فیصد کم بارش ہوئی ہے۔ کم بارش کی وجہ سے کسانوں کو سنچائی کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ساتھ ہی گجرات کے 98 نیو ڈیمس میں صرف 25 فیصد پانی باقی رہ گیا ہے لہٰذا اگر اس سال خاطر خواہ بارش نہیں ہوئی تو پانی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

گجرات کے بیشتر اضلاع میں اوسط سے کم بارش کی وجہ سے ریاست کے چند ڈیموں میں پانی نہیں ہیں اور پانی کی سطح نیچے چلی گئی ہے ایسے میں ستمبر ماہ میں بارش سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details