اردو

urdu

By

Published : Dec 7, 2020, 10:22 PM IST

ETV Bharat / state

گجرات: محکمہ سوشیل ویلفیر کے گزٹ میں انصاری برادری کا نام غلط درج

راشٹریہ انصاری ایکتا سنگھٹن نے گجرات میں انصاری ذات کے ساتھ ہورہی نا انصافی اور ریاستی محکمہ سوشیل ویلفر کی قرارداد میں انصاری کے بجائے منصاری (مسلم) ذات لکھنے کے خلاف احمدآباد کلکٹر کو ایک میمورنڈم دیا گیا۔

Gujarat: name of Ansari community has been wrongly mentioned in gazette of Social Welfare Department
گجرات: محکمہ سوشیل ویلفیر کے گزٹ میں انصاری برادری کا نام غلط درج

گجرات میں انصاری برادری کی خاصی آبادی رہتی ہے لیکن گجرات حکومت کے محکمہ سوشیل ویلفر کی قرارداد 1194-1411 میں انصاری کے بجائے منصاری نام کو شامل کیا گیا جس سے محکمہ کی غفلت عیاں ہوتی ہے۔

گجرات: محکمہ سوشیل ویلفیر کے گزٹ میں انصاری برادری کا نام غلط درج

راشٹریہ انصاری ایکتا سنگھٹن کے مطابق منصاری نام کی کوئی ذات نہیں ہے لیکن 25 سالوں سے قرارداد میں اسی نام کو شامل رکھا گیا اور انصاری مسلم ذات کو قرارداد میں شامل نہیں کیا گیا۔

گجرات: محکمہ سوشیل ویلفیر کے گزٹ میں انصاری برادری کا نام غلط درج

سنگھٹن کے صدر شکیل احمد انصاری نے کہاکہ گجرات حکومت کے ایک گزٹ میں انصاری کی بجاے منصاری لکھ دیا گیا جبکہ ہم اسے تبدیل کرکے صحیح لفظ لکھنے کی مانگ کر رہے ہیں۔ اصلاح کا مطالبہ کرتے ہوئے آج احمدآباد کے کلکٹر کو ایک میمورنڈم حوالہ کیا گیا۔ انہوں نے انصاری برادر کو او بی سی اور بکشی پنچ میں بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

راشٹریہ انصاری ایکتا سنگھٹن احمدآباد کے صدر محمد یوسف انصاری نے بتایا کہ کلکٹر نے مسئلہ کو حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس معاملے پر گجرات کے دیگر اضلاع کے کلکٹرز کو بھی میمورنڈم دیئے جائیں گے اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details