کورونا وائرس کے بحران کے درمیان بہت سے مذہبی مقامات مریضوں کی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں۔ ان مشکل اوقات میں انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہوتا ایسے میں گجرات کے ضلع وڈودرا میں جہانگیر پورہ مسجد کو اب کووڈ سینٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
گجرات کے شہر وڈودرا میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں بیڈ کی کمی کے سبب بہت سے مذہبی مقامات لوگوں کی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں۔
وڈودرا کی جہانگیر پورہ مسجد کووڈ سینٹر میں تبدیل وڈودرا سب سے پہلے سوامی نارائن مندر کو 500 بستروں کی سہولیات والا کووڈ سینٹر بنایا گیا اس کے بعد اب جہانگیر پورہ مسجد کو بھی کووڈ سینٹر بنایا گیا ہے۔ یہاں کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن کے ساتھ 50 بیڈ لگائے گئے ہیں۔
اس تعلق سے جہانگیر پورہ مسجد کے منتظمین عرفان شیخ نے کہا کہ ایسے حالات میں حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے ہم سب کو اس وقت مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔ اسی لیے ہم نے جہانگیر پورہ مسجد کو کووڈ سینٹر بنا دیاہے ۔ فی الحال اس مسجد میں آکسیجن کے ساتھ 50 بستر لگائے گئے ہیں۔
وڈودرا کی جہانگیر پورہ مسجد کووڈ سینٹر میں تبدیل انہوں نے کہا کہ انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ اس لیے ہر ایک انسان کو اس وقت آگے آنا چاہیے اور حکومت پر الزامات لگانے کی بجائے خود خدمت کرنا چاہیے۔
اس کے علاوہ تالنجہ علاقے میں موجود دارالعلوم مسجد میں آکسیجن کی سہولیات کے ساتھ 143 بستروں والا کووڈ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
اس دارالعلوم کے مفتی عارف فلاحی کا کہنا ہے کہ اس کووڈ سینٹر میں ڈاکٹروں کے علاوہ میڈیکل عملہ سمیت 20 افراد کا مجموعی عملہ رکھا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی 3 ایم ڈی ڈاکٹر بھی ہیں جو کورونا مریضوں کا علاج کرنے کے لیے کمربستہ ہیں۔