اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمد پٹیل کو گجرات ہائی کورٹ کا سمن - بلونت سنگھ راجپوت

رکن پارلیمان و کانگریس کے سینیئر رہنما احمد پٹیل کے راجیہ سبھا کے الیکشن کو چلینج کرنے والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ نے انہیں 20 جون کو حلف نامے کے ساتھ حاضر ہونے کو کہا ہے۔

Court Summoned Ahmed Patel

By

Published : Jun 13, 2019, 12:37 PM IST

واضح رہے کہ بی جے پی رہنما بلونت سنگھ راجپوت نے راجیہ سبھا کے انتخابات میں احمد پٹیل کی جیت کو چیلنج کیا تھا اور ان کے خلاف گجرات ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔

عرضی میں بلونت سنگھ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ووٹوں کی گنتی صحیح طریقے سے کی جاتی تو وہ احمد پٹیل کو شکست دے دیتے۔

وہیں گجرات ہائی کورٹ کے جج جسٹس بیلا تریویدی نے پٹیل کی اپیل کو خارج کیا، جس میں پٹیل کے گواہ شکتی سنہ گوہل کی گواہی لینی تھی۔

احمد پٹیل کے وکیل پنکج چمپانیری نے کورٹ سے کہا ہے کے مسٹر پٹیل فی الوقت علیل ہیں اور حال ہی میں انہیں دہلی این سی آر کے ایک ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورٹ نے پٹیل کو 9 جون کو کورٹ میں پیش ہونے کو کہا تھا۔ کورٹ میں شخصی طور پر پیشی سے راحت کے لیے مسٹر پٹیل کے وکیل نے ہسپتال کا ڈاکیومنٹ بھی پیش کیا تھا۔

وہیں ان کے مخالف وکیل نے کہا کے وکیل کی طرف سے جو عرضی پیش کی تھی وہ بلکل غیر واضح ہے اور کہا کے " میڈیکل سرٹیفیکیٹ میں کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کے پٹیل کو اسپتال میں کیوں بھرتی کیا گیا''۔

بلآخر ہائی کورٹ نے بحث سننے کے بعد مسٹر پٹیل کی اپیل کو رد کردیا۔ اس کے بعد پٹیل کے وکیل چمپانیری نے 20 جون کی تاریخ مانگی۔

کورٹ نے احمد پٹیل کو 18 جون کو 2:30 بجے کورٹ میں پیش ہونے کو کہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details