اردو

urdu

By

Published : Jun 21, 2023, 7:42 PM IST

Updated : Jun 21, 2023, 9:10 PM IST

ETV Bharat / state

Junagadh Dargah Notice درگاہوں کی ملکیت سے متعلق دستاویزات کا معاملہ گجرات ہائی کورٹ پہنچا

جوناگڑھ مجاوڑی درگاہ سمیت چھ درگاہوں کی ملکیت سے متعلق دستاویزات کا معاملہ گجرات ہائی کورٹ پہنچ چکا ہے۔ دراصل مسلم ٹرسٹ کی جانب سے درگاہ کو منہدم کرائے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی گئی ہے۔ پوری خبر پڑھیں۔

درگاہوں کی ملکیت سے متعلق دستاویزات کا معاملہ گجرات ہائی کورٹ پہنچا
درگاہوں کی ملکیت سے متعلق دستاویزات کا معاملہ گجرات ہائی کورٹ پہنچا

جونا گڑھ:گجرات کے جونا گڑھ میں جوناگڑھ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جوناگڑھ مجاوڑی درگاہ سمیت عوامی مقامات پر موجود چھ درگاہوں کی ملکیت سے متعلق دستاویزات پیش کرنے کے لیے جاری کردہ نوٹس کا معاملہ گجرات ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔ مسلم ٹرسٹ کی جانب سے درگاہ کو منہدم کرائے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی گئی ہے۔

اس معاملے کے رٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوناگڑھ میونسپل کارپوریشن کو درگاہ کی ملکیتی دستاویزات پیش کرنے کے نوٹس کا جواب دینے کے لیے بہت کم وقت دیا ہے۔ اگر بروقت جواب نہ دیا گیا تو درگاہ کو گرا دیا جائے گا۔ اس کے لئے اس نوٹس کے خلاف اپیل کی گئی ہے۔ تیس عرض داشت کو مسلم فرسٹ آف جوناگڑھ، مسلم سماج ٹرسٹ نے گجرات ہائی کورٹ میں دائر کی ہے۔ اس درخواست میں نے کہا ہے کہ کارپوریشن کے جانب سے جاری نوٹس میں درگاہ کی ملکیت ثابت کرنے کے لئے زیادہ وقت نہیں دیا ہے۔ ایسے میں زمین سمیت تمام دستاویزات پیش کرنے کے لئے مزید وقت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مسلم ٹرسٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جس درگاہ کے معاملے پر نوٹس دی گئی ہے یہ درگاہ تقریبا انیسویں صدی یا 20 ویں صدی کے اوائل میں تعمیر کی گئی تھی۔ اس کے لئے کسی شخص کو اپنی ملکیت کا دعوی ثابت کرنا تھوڑا مشکل ہو رہا ہے۔ ایسے وقت میں صرف سات دن دستاویزات پیش کرنے کے لئے کافی نہیں ہے۔ اس کے لیے اس سلسلے میں بھی مناسب کاروائی کی جانی چاہیے۔

اس پورے معاملے کی سماعت کے بعد جسٹس ناناوتی کی بینچ نے میونسپل کمیشنر جوناگڑھ ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ریاستی وقف بورڈ کو اپنا جواب داخل کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا۔ اس پورے معاملے میں یہ اہم بات ہے کہ نوٹس دینے کے بعد فریق مخالف کے جانب سے جواب پیش کیا جائے گا جس کے بعد اس پورے معاملے کی مزید سماعت کی جائے گی۔واضح رہے کہ کہ 14 جون کو گجرات کے جوناگڑھ میونسپل کارپوریشن نے نوٹس جاری کیا تھا کہ مجاوڑی درگاہ گیٹ سمیت چھ درگاہوں کی ملکیت دستاویزات ایک ہفتے کے اندر بلدیہ میں پیش کیے جائیں۔ نوٹس چسپاں ہوتے ہی جوناگڑھ میں مظاہرہ اور تصادم پھوٹ پڑے کیونکہ اقلیتی برادری کو خدشہ تھا کہ مزار کو منہدم کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Clashes over Dargah in Gujarat جوناگڑھ میں درگاہ کو انہدامی نوٹس دیے جانے پر ہنگامہ، ہجوم کا پولیس چوکی پر حملہ

Last Updated : Jun 21, 2023, 9:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details