احمدآباد:گجرات کے جونا گڑھ میں اپر کوٹ نام کا ایک تاریخی قلعہ ہے۔ یہ قلعہ مشہور پہاڑ گرنار کے دامن میں موری سلطنت کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔ جوناگڑھ میونسپل کارپوریشن اس قلعہ اور اور نرسنگ مہتا جھیل کی تزئین و آرائش کے لئے یہاں موجود درگاہوں سمیت مذہبی مقامات کو ہٹانے کے لئے منہدم کاروائی کی تھی۔جوناگڑھ میونسپل کارپوریشن کی اس کارروائی کے خلاف گجرات ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی۔
اس معاملے کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ جوناگڑھ میں ایک تاریخی اپر کوٹ قلعہ واقع ہے جسے موری سلطنت کے دور میں گرنار پہاڑ کے دامن میں بنایا گیا تھا۔اسی مقام پر گجرات کے اس وقت کے حکمران محمد بیگڈا نے یہاں جامع مسجد بھی بنوائی تھی۔ اس علاقے میں بڑی تعداد میں قدیم تاریخی مزارات اور مقبرے بھی موجود ہیں لیکن جوناگڑھ میونسپل کارپوریشن نے تاریخ کو بھول کر اپر کوٹ قلعہ اور نرسنگ مہتا جھیل کی تزئین و آرائش کے کام کے لئے کچھ درگاہوں کو غیر قانونی کہہ کر مہندم کردیا۔