احمدآباد: کالج تک پہنچنے کا خواب ہر طالب علم کو ہوتا ہے لیکن یہاں تک پہنچنے میں طلبا کو کافی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کالج میں داخلہ لینے کے بعد فریشر طلبا کی سینئیر طلبا کے ذریعے ریگنگ کی خبریں مسلسل سامنے آتی ہے ریگنگ ایک کلچر بنتا جا رہا ہے ۔ گجرات میں ریگنگ کے معاملے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے مد نظر گجرات ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی اور سماعت کے دوران گجرات ہائی کورٹ نے اس معاملے پر گجرات حکومت کی جم کر سرزنش کی ہے۔
گجرات ہائی کورٹ میں ریگنگ کے معاملے پر سماعت کے دوران گجرات ہائی کورٹ نے گجرات حکومت کو سوالوں میں گھیرتے ہوئے کہا کہ ریگنگ کے واقعات میں گجرات حکومت کیا کر رہی ہے؟ اس معاملے میں شکایت کس سے کی جائے؟اس معاملے پر کون قابو پائے گا؟تاہم گجرات ہائی کورٹ نے غور کیا کہ گجرات کے کئی نوجوان و خاتون طلبا ریگنگ کی وجہ سے موت کا شکار ہو جا رہے ہیں لیکن گجرات حکومت اس پر کوئی قانون کیوں نہیں بنا رہی ہے ؟اس معاملے کی مزید سماعت 6 اپریل کو ہوگی۔