اردو

urdu

گجرات کے پرائمری اسکولوں میں 9 سے 29 نومبر 2023 تک دیوالی کی تعطیل

گجرات نیامک کچہری نے ایک اعلان کیا ہے کہ گجرات کی پرائمری اسکولوں میں 9 سے 29 نومبر 2023 تک دیوالی ویکیشن رہے گا ۔21 دن تک کا دیوالی ویکیشن اس کو اسکولوں میں دیا جائے گا۔ Diwali Vacation in Gujarat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 12:21 PM IST

Published : Nov 4, 2023, 12:21 PM IST

گجرات کے پرائمری اسکولوں میں 9 سے 29 نومبر 2023تک دیوالی  ویکیشن رہے گا
گجرات کے پرائمری اسکولوں میں 9 سے 29 نومبر 2023تک دیوالی ویکیشن رہے گا

احمدآباد:ریاست گجرات میں دیوالی کے تہوار میں کچھ ہی دن بارہ گئے ہیں۔ دیوالی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ اسی درمیان گجرات نیامک کچہری نے ایک اعلان کیا ہے کہ گجرات کی پرائمری اسکولوں میں 9 سے 29 نومبر 2023 تک دیوالی ویکیشن رہے گا۔
گذشتہ سال دیوالی کا ویکیشن نو نومبر کو مکمل ہو گیا تھا لیکن اس سال دیوالی کا تہوار نومبر میں ہونے کی وجہ سے دیوالی کی چھٹی کا ٹائم ٹیبل بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ نو نومبر سے گجرات کے اسکولوں میں دیوالی کی چھٹی رہے گی۔

اس تعلق سے ڈائریکٹوریٹ آف پرائمری ایجوکیشن نے ریاست کے تمام اسکولوں میں دیوالی کی 21 دن کی تعطیلات کے حوالے سے ایک سرکلر جاری کیا ہے اس کے مطابق نو نومبر سے 29 نومبر تک تمام پرائمری سکولوں میں دیوالی کی تعطل کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال دیوالی کا تہوار اکتوبر مہینے میں تھے جس کی وجہ سے 20 اکتوبر سے 9 نومبر 2022 تک دیوالی کی چھٹی مکمل ہو گئی تھی جبکہ اس بار دیوالی کی چھٹی کا وقت بدلہ ہے کیونکہ اس بار دیوالی کا تہوار نومبر مہینے میں ہے

یہ بھی پڑھیں:Umang Foundation Ahmedabad امنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے احمدآباد کے سماجی کارکنان کو اعزاز سے نوازا گیا

اس بار اضافی مہینے کی وجہ سے دیوالی کو ایک مہینہ پچھلے دھکیل دیا گیا ہے اور اور اسکولوں میں ویکیشن بھی اکتوبر کی بجائے نومبر میں دیا گیا ہے۔دیوالی ورکیشن ہونے کی وجہ سے اس بار فرسٹ سیمسٹر میں تدریسی کام کے لیے 124 دن مختص کیے گئے جو کہ گزشتہ سال 104 دن مختص کیے گئے تھے۔ دوسری جانب گزشتہ سال دوسرے سے بستر میں پڑھانے کے لیے 137 دن مختص کیے گئے تھے جو اس بار 127 دن پر منحصر ہے اس کے علاوہ موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان چھ مئی 2024 سے کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details