اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat Building Collapses گجرات میں دو منزلہ عمارت منہدم ہونے سے چار افراد ہلاک

مسلسل بارش کی وجہ سے گجرات کے جوناگڑھ میں ایک دو منزلہ خستہ حال عمارت منہدم ہوگئی جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

Gujarat Building Collapses
گجرات میں دو منزلہ عمارت منہدم

By

Published : Jul 24, 2023, 3:20 PM IST

Updated : Jul 24, 2023, 8:23 PM IST

جوناگڑھ: گجرات کے جوناگڑھ شہر میں پیر کی سہ پہر ایک دو منزلہ خستہ حال عمارت منہدم ہوگئی اس حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مسلسل بارش کی وجہ سے پہلے سے خستہ حال عمارت کی بنیاد مزید کمزور ہوگئی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر امدادی کام شروع کر دیا۔ حکام نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم، مقامی فائر اور پولیس کے عملے کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلڈوزر بھی ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے اور ایمبولینسوں کو جائے وقوعہ پر اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جوناگڑھ شہر میں گزشتہ روز 24 گھنٹے میں 241 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، جس سے کئی حصوں میں پانی جمع ہوگیا تھا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، سوراشٹرا کے اضلاع یعنی پوربندر اور دوارکا میں آج الگ الگ مقامات پر بہت زیادہ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گجرات کے آنند، بھروچ اور سورت اضلاع میں الگ تھلگ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اتوار کو، آئی ایم ڈی نے گجرات کے لیے 'اورینج' الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست میں 24 جولائی کو "بھاری سے بہت زیادہ بارش" ہونے کی توقع ہے۔ اس نے اگلے 24 گھنٹوں میں دیو بھومی دوارکا، راجکوٹ، بھاو نگر اور ولساڈ اضلاع میں الگ الگ انتہائی بھاری بارش کے ساتھ چند مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

جوناگڑھ کے کلکٹر انیل راناواسیہ نے کہا کہ "بارش رکنے کے بعد شہر سے پانی کم ہو گیا ہے۔ تقریباً 200 لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور 750 کو شہر کے نشیبی علاقوں سے منتقل کیا گیا۔ مزید 2,220 لوگوں کو شہر سے ملحقہ دیہی علاقوں میں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔"

Last Updated : Jul 24, 2023, 8:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details