اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گجرات میں پھر سے لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جائے گا'

گجرات میں گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ کورونا وائرس کے چار سو سے زیادہ کیسز درج کیے جارہے ہیں۔ درین اثنا گجرات میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں پھر اضافہ کیا جاسکتا ہے، ایسی بحث شوسیل میڈیا پر کہ جارہی ہیں۔

'گجرات میں پھر سے لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جائے گا'
'گجرات میں پھر سے لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جائے گا'

By

Published : Jun 10, 2020, 9:32 PM IST

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

وہیں نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے گجرات میں پھر سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی افواہ پر بریک لگاتے ہوئے کہا کہ 'گجرات میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا میں جو کچھ خبریں چل رہی ہیں وہ محض افواہ ہیں۔'

دراصل گجرات میں گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ کورونا وائرس کے چار سو سے زیادہ کیسز درج کیے جارہے ہیں۔ درین اثنا گجرات میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں پھر اضافہ کیا جاسکتا ہے، ایسی بحث شوسیل میڈیا پر کہ جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ 'گجرات کے شہر احمد آباد میں کنٹنمنٹ علاقوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں اضافہ کیا گیا ہے اور احمد آباد کے کنٹمنٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔ 30 جون کے بعد ہی ان علاقوں میں شاپنگ مالز، مذہبی مقامات اور دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی ان علاقوں میں تمام طرح کی دوکانیں فی الحال بند ہیں اور یہاں دفعہ 144 نافذ ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details